قطر کے وزیر خزانہ پبلک فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار

قطر کے وزیر خزانہ فائل فوٹو قطر کے وزیر خزانہ

قطر کے وزیر خزانہ کو اختیارات سے تجاوز اور پبلک فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور پبلک فنڈز کے غلط استعمال کی تحقیقات جاری تھیں جس میں ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے جب کہ وزیر خزانہ کی گرفتاری کے بعد ان کو فوری طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔

قطری نیوز ایجنسی کے مطابق پبلک سیکٹر میں جرائم کا مرتکب ہونے اور دیگر دستاویزات سے الزامات ثابت ہونے پر قطری اٹارنی جنرل نے وزیر خزانہ کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے جب کہ وزیر خزانہ کے خلاف جاری تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کی گرفتاری کے احکامات کےبعد قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے علی شریف کو فوری طور پر وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کا حکم جاری کیا۔

قطری امیر نے وزیر تجارت علی بن احمد کو وزیر خزانہ کی اضافی ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store