سعودی حکومت نے ملازمتیں کس کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ سنایا؟ اہم خبر کی تفصیلات جانیے

ملازمین فائل فوٹو ملازمین

سعودی حکومت نے اسکولوں میں تدریس کی ملازمت مقامی اساتذہ کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے مملکت کے انٹرنیشنل اور نجی اسکولوں میں تدریسی شعبہ صرف سعودیوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا نفاذ مرحلہ وار تین سالوں میں ہوگا۔ سعودی عرب میں انٹرنیشنل اور نجی سکولوں میں اب صرف سعودی اساتذہ مقرر ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں انٹرنیشنل اور نجی گرلز اینڈ بوائز اسکولوں میں خصوصی مضامین کی تدریس کی ذمہ داری مقامی اساتذہ کو تفویض کی جائے گی، بعد ازاں سلسلہ وار دیگر مراحل طے کیے جائیں گے۔

حکومت کا مقصد ہے کہ مملکت میں ریاضی، فزکس، بائیولوجی، سائنس اور کمپیوٹر جیسے تمام مضامین پرائیویٹ اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ سعودی اساتذہ پڑھائیں۔

اسی طرح انٹرنیشنل اسکولوں میں تدریس، عربی زبان، قومی شناخت، اسلامک و سوشل سٹڈیز، آرٹ اور ورزش جیسے مضامین کے زیادہ سے زیادہ اساتذہ سعودی رکھنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔

اساتذہ کی سعودائزیشن مشن کے تحت پرائیویٹ اور انٹرنیشنل اسکولوں میں 26 ہزار سعودی اساتذہ رکھنا ہے۔

install suchtv android app on google app store