کینیڈین حکومت نے بچوں کوکورونا ویکسین دینےکی منظوری دے دی

بچوں کی کورونا ویکسین فائل فوٹو بچوں کی کورونا ویکسین

کینیڈا میں بچوں کوکورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی گئی۔

اس منظور ی کے بعد کینیڈا بچوں کو کورونا ویکسین دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

کینیڈین حکام کے مطابق 12 سال اور 12 سےزائد عمرکے بچوں کوفائزرکی ویکیسن لگائی جائےگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکامیں ویکسین کےکلینکل ٹرائل میں ویکسین کوبچوں کے لیے مفید پایا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ کینیڈا کی کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں یہ اقدام ایک ہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

install suchtv android app on google app store