بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا

بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا فائل فوٹو بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا

مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور امریکی ارب پتی شخصیت بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیک وقت دونوں کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ تعلقات پر بہت سوچ و فکر اور کام کرنے کے بعد ہم نے شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بل اور میلنڈا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین نہیں ہے کہ اب ہم ایک جوڑے کی حیثیت سے ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 27 سالہ ازدواجی زندگی میں شاندار زندگی گزاری اور 3 بچوں کو پروان چڑھایا۔ ایک ایسی فاونڈیشن بنائی جو پور ی دنیا میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت مند اور کارآمد زندگی گزارنے کے قابل بنایا جا سکے۔
بل اور میلنڈا نے اعلان کیا کہ علحیدگی کے باوجود فلاحی منصوبے مل کر چلاتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی ملاقات 1980 کی دہائی میں وقت ہوئی تھی۔

میلنڈا، بل گیٹس کی مائیکرو سافٹ فرم میں ملازمت کرتی تھیں۔ 27 برس قبل دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کے تین بچے ہیں اور دونوں مل کر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن چلاتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store