امریکا میں 10 کروڑ سے زائد افراد کو کووڈ ویکسین لگا دی گئی

 امریکا میں 10 کروڑ سے زائد افراد کو کووڈ ویکسین لگا دی گئی فائل فوٹو امریکا میں 10 کروڑ سے زائد افراد کو کووڈ ویکسین لگا دی گئی

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں 10 کروڑ سے زائد افراد کو کووڈ ویکسین لگا دی گئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارئے ایم ایس این بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں 29 فیصد آبادی کو کوویڈ ویکسین لگا دی گئی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی قیادت میں امریکا نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 29 فیصد سے زائد آبادی کی کورونا ویکسی نیشن کے بعد ملک بھر میں اس بیماری کی ہرڈ امیونٹی کے امکانات بہت کم ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 91 ہزار 514 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 32 لاکھ 29 ہزار 108 متاثر ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 15 کروڑ 41 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 32 لاکھ 26 ہزار 628 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد ہے۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ دو لاکھ 75 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 22 ہزار 383 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 47 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store