ایک اچھی پہیلی وہ ہوتی ہے جس کا جواب تلاش کرنا آسان نہیں ہوتا جبکہ ذہن کی اچھی ورزش ہو جاتی ہے۔
تو اگر آپ چائے یا کافی پینا پسند کرتے ہیں تو یہ پہیلی ضرور پسند آئے گی۔
اس پہیلی میں آپ کے سامنے نیچے 7 کپ موجود ہیں جن پر نمبر لکھے ہوئے ہیں۔
پہیلی کا سوال یہ ہے کہ کیتلی سے پائپوں میں ڈالے جانے والے مشروب سے کونسا کپ سب سے پہلے اس مشروب سے بھرے گا؟
اس طرح کی پہیلیوں کے جواب کے لیے ذہن کو غیر روایتی انداز سے سوچنے پر مجبور کر نا ہوتا ہے۔
تو آپ کے خیال میں کونسا کپ سب سے پہلے بھرے گا؟
ایک متحرک ذہن اس پہیلی کو 20 سیکنڈ میں حل کرسکتا ہے۔
ہوسکتا ہے کہ آپ کا جواب یہ ہو کہ تمام کپ بیک وقت بھر جائیں گے مگر یہ درست جواب نہیں۔
تو کیا آپ جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے؟
اگر ہاں تو اس جواب کو ذہن میں رکھ کر تصور کو ایک بار پھر غور سے دیکھیں۔
اس پہیلی کا درست جواب یہ ہے کہ سب سے پہلے 2 نمبر والا کپ بھرے گا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ دیگر تمام کپوں تک کافی جانا ممکن ہی نہیں۔
جی ہاں واقعی اگر آپ تصویر کو غور سے دیکھیں تو آپ کو نظر آئے گا باقی 6 کپوں تک جانے والے پائپس بند ہیں۔