جاپان سے تعلق رکھنے والی غیر شادی شدہ لڑکیوں کو وہاں کی حکومت کی جانب سے انوکھی پیشکش متعارف کرا دی گئی۔
جاپانی میڈیا کے مطابق کنواری خواتین کے لیے ایک نئی منصوبہ بندی کا آغاز کیا گیا ہے جس کے مطابق حکومت خواتین کی ٹوکیو شہر سے دیہی علاقوں میں شادی کی ترغیب دے گی جس کا مقصد دیہی علاقوں میں خواتین کی گھٹتی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔
اس اقدام سے جاپان کی حکومت کو امید ہے اس سے نوجوان لڑکیوں کے تعلیم یا ملازمت کے لیے ٹوکیو میں رہائش کا رجحان کم ہوگا جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں کنوارے مردوں کو شادی کے لیے دلہنیں مل سکیں گی۔
اس پیشکش کو قبول کرنے والی لڑکیوں کے گاؤں جانے کے لیے سفری اخراجات کا بیڑا حکومت خود اٹھائے گی۔ ساتھ ہی ٹوکیو سے دیہی علاقوں میں منتقل ہونے والی خواتین کو 7 ہزار امریکی ڈاکر تک فراہم کرے گی۔