ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا فائل فوٹو ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شروع ہونے والا بارشوں کا نیا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔ جمعرات سے اتوار کے دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ پشاور، کوہاٹ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بلوچستان کے بھی مختلف اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے جن میں کوئٹہ، ژوب، زیارت اور چمن شامل ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، مری اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد صبح کے اوقات میں موسم مزید سرد ہو گیا۔

گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام منفی 2، اسکردو، گوپس منفی ایک اور استور میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store