آج موسم سرد اور خشک رہے گا، شہر قائد میں سردی کی شدت میں مسسلسل اضافہ

 آج موسم سرد اور خشک رہے گا، شہر قئد میں سردی کی شدت میں مسسلسل اضافہ فائل فوٹو آج موسم سرد اور خشک رہے گا، شہر قئد میں سردی کی شدت میں مسسلسل اضافہ

شہر میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس کراچی میں سرد موسم کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہوائیں 18 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store