بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر الرٹ جاری کردیا

ملک کے مختلف حسوں میں بارش کا امکان فائل فوٹو ملک کے مختلف حسوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں گزشتہ رات بارش یا بوندا باندی نہیں ہوئی البتہ آج شام یا رات معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا زیادہ تر اثر مشرقی اور وسطی سندھ پرہے جب کہ سندھ کے بعد ہواؤں کا رخ جنوبی پنجاب اور شمال کی جانب ہو گا جس سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور ٹھٹھہ میں بادل جم کر برسے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کئی علاقوں کی بجلی بھی معطل ہوگئی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، پاکپتن، سیالکوٹ، چیچہ وطنی، جہلم اور نکیال آزاد کشمیر سمیت گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store