ملک میں ساون اپنے پورے جوبن پر، بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی قابل دید

ملک بھر میں  بارشوں کا سلسلہ جاری ہے فائل فوٹو ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے

ملک میں ساون اپنے پورے جوبن پر ہے، بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی قابل دید ہے، بارشوں نے پیاسی دھرتی کوسیراب کردیا۔

اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ،بارہ مولا اور سرینگر میں بادل برسیں گے۔

موسم کے بدلتے رنگ، گرج، چمک، ٹھنڈی ہواؤں کے امتزاج نے سماں باندھ دیا۔

اسلام آبادمیں موسم مرطوب رہنے کےعلاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بالائی پنجاب میں بادل برسیں گیں۔ اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، مری، ٹیکسلا، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور اور میانوالی میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متو قع ہے۔

لیہ،بھکر،ملتان،ڈی جی خان اوربہاولپورمیں گرد آلود ہوائیں چلنےکےعلاوہ بعض مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا۔

بلوچستان کے بیشت علاقوں میں موسم شدیدگرم اورمرطوب رہے گا،تاہم ژوب،بارکھان اورموسی خیل میں گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم مرطوب جبکہ کراچی میں ہلکی بارش اور سکھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود. چترال، دیر، بونیر، سوات، مالم جبہ ،سیدو شریف، شانگلہ، کوہستان، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کرم بمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے لیہہ اورلداخ میں موسم جزوی ابر آلود جبکہ بارہ مولا اورسرینگرمیں بادل برسنےکی نوید سنا دی۔

install suchtv android app on google app store