گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات نے خوشگوار پیشن گوئی کردی

ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے فائل فوٹو ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے

ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

پنجاب کے شہروں مری، گجرات، لاہور، میانوالی، اسلام آباد، گوجرہ، ننکانہ صاحب اور چنیوٹ سمیت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ ایوبیہ، نتھیا گلی، گلیات اور شانگلہ میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔ گوجرہ میں چار گھنٹے کی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی۔

کراچی میں بھی رات گئے اور صبح سویرے ہونے والی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج بھی اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store