محکمہ موسمیات نے اہم پیشن گوئی کردی، جانئے خبر میں موسم کا حال

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا فائل فوٹو ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کےمختلف علاقوں میں بارش کے باعث متعدد علاقوں میں فیڈر ٹرپ کرگئے جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

ساہیوال میں صبح گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ شہر میں تیز آندھی کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے اور اکثر علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔

دیپالپور میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

دیپالپور میں تیز بارش کے باعث بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

پاکپتن اور مضافات میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی۔ شہر میں بارش کے باعث برساتی پانی سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

پاکپتن میں بارش کے باعث بجلی کے متعدد فیڈر بھی ٹرپ کر گئے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سندھ کے اکثر شہروں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی میں اضافہ ہوا۔

install suchtv android app on google app store