محکمہ موسمیات نے سنادی خوشی کی نوید، اب خوب برسیں گے بادل

ملک بھر میں آج سے پری مون سون سیزن کا آغاز ہو گا فائل فوٹو ملک بھر میں آج سے پری مون سون سیزن کا آغاز ہو گا

ملک بھر میں آج سے پری مون سون سیزن کا آغاز ہو گا۔

چیف میٹرولوجسٹ محمد حینف نے بتایا ہے کہ رواں سال مون سون سیزن کے دوران زیادہ بارشوں کا امکان ہے جو خطرناک نوعیت کی نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال مجموعی طور پر 10 فیصد سے زائد بارشوں کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور سندھ میں 20 فیصد زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں زیادہ بارشوں سے دریاوَں میں سیلاب جبکہ بڑے شہروں اور پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں پیر کو موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔

install suchtv android app on google app store