بارش کے اثرات روشن یا پھر سورج کا رہے گا آج راج؟ محکمہ موسمیات نے اہم خبر سے آگاہ کردیا

 اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے فائل فوٹو اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

لاہور میں چار روز کی گرمی کے بعد موسم ابر آلود ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

پنجاب کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا لیکن اٹک، مری، ٹیکسلا، فتح جنگ، تلہ گنگ، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا اور سیالکوٹ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم دیر، مالاکنڈ، بونیر، سوات، چترال، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور کرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے آغاز پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم شام کے بعد بارش کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا لیکن کشمیر، پنجاب ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں بارش ہوئی۔ مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی، راولاکوٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، مری، فیصل آباد، منڈی بہائولدین، جہلم، مالم جبہ، کاکول، بالاکوٹ، سیدو شریف، دیر اور مٹھی میں بارش ہوئی۔

install suchtv android app on google app store