ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات فائل فوٹو ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

بدھ کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا کچھ اضلاع میں بارش ہوئی۔ کاکول میں 11 ملی میٹر ، دیر میں 05 ملی میٹر، گوپس میں 03 ملی میٹر، میرکھانی اور مالم جبہ میں 02 ملی میٹر، چترال، لوئر دیر اور سیدو شریف میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ اور بلوچستان میں رہی۔ تربت اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ، شہید بے نظیر آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store