بادل صرف گرجیں گے ہی نہیں،خوب برسیں گے بھی، محکمہ موسمیات نے مزید کیا پیشگوئی کی؟ خوشخبری جانئے

موسلادھار بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے فائل فوٹو موسلادھار بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم دلفریب ہو گیا ، کہیں کہیں تو ژالہ باری کانظارہ بھی دیکھنے کو ملے گا۔ سری نگر، بارہ مولا اور لداخ میں بھی کل سے بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختون خوا اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان موجود ہے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور رائیونڈ، مانگامنڈی و سندر میں موسلادھار بارش سے کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:موسم سُہانا مگر بجلی کا ساتھ چھوڑ جانا، ترجمان فیسکو کا بیان سامنے آگیا

لاہور کے علاقوں ڈیوس روڈ، مال روڈ ، چوبرجی، اسلام پورہ اور داتا دربار کے علاقوں میں بارش جاری ہے۔

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش برس رہی ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے موسم سرد و خوشگوار ہو گیا ہے لیکن بجلی کی عدم فراہمی نے شہریوں کو تکلیف میں بھی مبتلا کردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store