جڑواں شہروں کو رمضان کے دوسرے روز بھی ملے گا تحفہ، اہم پیشگوئی سامنے آگئی

اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے فائل فوٹو اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا، رات کو بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں رات کو پھر بادل برسیں گے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق بالائی پنجاب، گوجرانوالہ، سرگوداہ، بکھر، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کاکول، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈی جی خان میں بھی رات کو بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ نواب شاہ، حیدرآباد، شہید بے نظیرآباد سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی، پارہ چالیس سے اوپر جائے گا۔

install suchtv android app on google app store