لاہور میں آج ہلکی بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

لاہور میں آج گرج برس ہوگی، محکمہ موسمیات نے نوید سنادی فائل فوٹو لاہور میں آج گرج برس ہوگی، محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے لاہور میں ہلکی بارش کی نوید سنادی اور کہا کل سے منگل تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں نئے بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کل سے منگل تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج لاہور میں ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، بارشوں کے نئے اسپیل کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئے گی، لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ لاہور میں ہوا کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمے کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں رواں ماہ کے آغاز میں ہی بارشیں ہوئی تھیں جس کے باعث لاہور میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ فائیو کے میچز بھی متاثر ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store