بارش سے ہوا موسم سہانا، محکمہ موسمیات نے کل کی بھی پیشن گوئی کردی

محکمہ موسمیات فائل فوٹو محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ہفتہ کے روز بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اور اس ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا ، بارکھان ، پنجگور ، ژوب ، سبی ، لاڑکانہ کے اضلاع، کشمیر ،گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں کہیں کہیں پر تیز ہواو ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں مری 46 ، لیہ 30 ، منگلا ، جھنگ 28 ، جہلم ، چکوال 26 ، فیصل آباد 23 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 22 ، اسلام آباد (بوکرا 21 ، زیرو پوائینٹ 19 ، ائیر پورٹ 17 ، گولڑہ 15 ، سید پور 12) ، راولپنڈی (شمش آباد ، چکلالہ 21) ، حافظ آباد 20 ، ساہیوال 16 ، لاہور (ائیرپورٹ 15 ، سٹی 08) ، بھکر ، خانیوال 14 ، سیالکوٹ (ائیر پورٹ 12 ، سٹی 08) ، سرگودھا (سٹی 12) ، گوجرانوالہ ، نارووال 12 ، منڈی بہاولدین 11 ، اوکاڑہ ، ملتان 09 ، گجرات 08 ، نور پورتھل ، کوٹ ادو 07 ، قصور 05 ، بہاولنگر 02 ملی میٹر جبکہ راولاکوٹ 41 ، گڑھی دوپٹہ 36 ، مظفرآباد (ائیر پورٹ 35 ، سٹی 27) ، کوٹلی 32 ملی میٹربارش ہوئی۔

دوسری جانب خیبر پختونخواہ کے علاقوں ڈی آئی خان میں 24 ، بالاکوٹ 21 ، کاکول 18، پٹن 16 ، کالام 13، پاراچنار 12، دیر(بالائی 06 ، زیریں 02)، سیدوشریف 07، دروش ، مالم جبہ ، چراٹ 05 ، تخت بھائی 03 ، چترال ، پشاور 02 ، بنوں 01 ، بلوچستان: بارکھان 17 ، پنجگور 08 ،ژوب میں02ملی میٹر اوراستور 07 ، بگروٹ 04 ، اسکردو 03 ، گوپس 02 ، چلاس میں 01 ملی میٹربارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کچھ یوں ہیں کہ اسکردو ،کالام اوربگروٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store