آج ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود،بالائی علاقوں اور اسلام آباد میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود،بالائی علاقوں اور اسلام آباد میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان فائل فوٹو آج ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود،بالائی علاقوں اور اسلام آباد میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سر د رہے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کی صبح سیاہ بادل چھائے رہے اور بعض سیکٹرز میں بونداباندی بھی ہوئی۔

صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 10 تک جا سکتا ہے۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، راولپنڈی، مری، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، سرگودھا، بھکر، خوشاب اور میانوالی کے اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم سکھر جیکب آباد اور لاڑکانہ میں دھند پڑ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کو ئٹہ، قلعہ عبد اللہ ، پشین، نوشکی، مسلم باغ، چمن، چاغی، ژوب میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا بونیر، چترال، دیر، کالام، مالاکنڈ، شانگلہ، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، کرم، پشاور، مردان، کوہاٹ کے اضلا ع میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شما لی علاقہ جات میں شدید سرد رہا تاہم کوئٹہ اور بہاولپور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store