پاکستانی عوام کو موسم نے سنائی خوشخبری، موسم کا حال جانیئے اس خبر میں

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے فائل فوٹو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

بروزِ اتوار ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق اسکردو منفی 20،استور، کالام منفی 15،گوپس منفی 14،قلات ،بگروٹ منفی 12،کوئٹہ منفی 09، پارا چنار منفی 08، گلگت، دیر منفی 06، مالم جبہ، دالبند ین، چترال منفی 05، ژوب اور دروش منفی 04، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store