کراچی میں آج موسم سرما کا سرد ترین دن، سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی میں سردی کی لہر برقرار، آج سیزن کا سرد ترین دن ثابت ہوا، پارہ 7.5 ڈگری سینٹی گرٰیڈ تک ریکارڈ کیا گیا سردی کی لہر کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ فائل فوٹو کراچی میں سردی کی لہر برقرار، آج سیزن کا سرد ترین دن ثابت ہوا، پارہ 7.5 ڈگری سینٹی گرٰیڈ تک ریکارڈ کیا گیا سردی کی لہر کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں سردی کی لہر برقرار، آج سیزن کا سرد ترین دن ثابت ہوا، پارہ 7.5 ڈگری سینٹی گرٰیڈ تک ریکارڈ کیا گیا سردی کی لہر کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم سرما کا سرد ترین رہا اور کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، سردی کی لہر کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہم شہرمیں موسم سرد ، خشک اور مطلع جزوی ابرآلودرہےگا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت23ڈگری سینٹی گریڈرہنےکاامکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ہے۔

دوسری جانب ملک بھرمیں سخت سردی کا راج ہے ، بالائی علاقوں میں موسم شدیدسرد ہوگیا ہے، کاغان ناران میں منفی 5 ، کالام کا پارہ منفی 14 تک گرگیا۔

 

 

 

کوئٹہ سمیت بلوچستان کےمختلف علاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں ہیں ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی3 اور کان مہترزئی میں منفی 6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں درجہ حرارت منفی7،زیارت میں منفی8سینٹی گریڈ تک جا ہہنچا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹےکےدوران موسم خشک اورسردرہےگا، کوئٹہ،کیچ، گوادراورچاغی میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کےمیدانی علاقوں میں موسم سرداورخشک رہے گا، مختلف علاقوں میں جزوی طور پر دھند کا راج ہے ، زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت14ڈگری سینٹی گریڈتک جانےکاامکان ہے جبکہ پیر سے پنجاب میں بارش کا نیا اسپیل شروع ہوگا۔

 

install suchtv android app on google app store