کراچی میں سائبرین ہواوں نے سردی میں مزید اضافہ کر دیا, شہریوں کے لیئے مشکلات

کراچی میں سردی کے ڈیرے فائل فوٹو کراچی میں سردی کے ڈیرے

کراچی میں سائبرین ہواوں نےسردی کی شدت میں مزیداضافہ کردیا، شہرقائدآج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔

اس وقت شہر کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کاکہنا ہے کہ آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

آج شہر میں 30 تا35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تیز ہواوں کے جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔

شہر میں تیز ہواوں کے سبب سردی کی شدت زیادہ محسوس ہورہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک اورمطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ صبح کے اوقات میں درجہ 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،بدھ کے روز شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبرپختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں رات اور صبح کےاوقات میں شدیددھندچھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقےجبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدیددھند کی لپیٹ میں رہے ۔

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔سرد ترین مقام اسکردو منفی 18 تک پارہ گرگیا۔

 

install suchtv android app on google app store