سوات میں بارش اور برف باری، موسم مزید سرد

سوات اور بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم سرد۔ فائل فوٹو سوات اور بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم سرد۔

سوات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری۔ وادی کالام، مہوڈنڈ میں برفباری سے ہر طرف برف ہی برف، موسم مزید سرد، لوگوں نے گرم کھانوں اور گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا۔

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ کالام، مہوڈنڈ، مٹلتان، مالم جبہ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں اب تک ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔
وادی کالام میں برفباری نے موسم سرما کا رنگ جما دیا سیاحتی علاقوں پر برفباری نے موسم دلکش اور سرد بنا دیا۔ وادی کالام میں برفباری میں سیاحوں نے خوب ہلہ گلہ کیانوجوانوں نے بھنگڑے ڈال کر موسیقی کے ساتھ خوب ڈانس کیا۔
بارش اور برفباری سے ضلع بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔ جس سے لوگوں نے گرم کھانوں اور گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store