عوام بدلتے موسم کیلئے ہو جائے ایک بار پھر تیار

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ فائل فوٹو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بیشتر مقامات پر آج موسم گرم رہے گا۔ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم گوجرانوالہ، سرگودھا، حیدر آباد ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے بھکر میں 30، سیالکوٹ ( ائیرپورٹ 06)، لیہ04 ، جھنگ 01، سندھ کے علاقے نگر پارکر میں 30، بدین 16، گلگت بلتستان اور گوپس میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیےگئے گرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں تربت 45، سبی 44 اور دادو 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store