محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم تاہم چند مقامات پر بارش کا امکان ہے فائل فوٹو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم تاہم چند مقامات پر بارش کا امکان ہے

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ چندعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم گجرات میں 06 اور پاراچنار میں 05ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 43، دادو42، تربت، دالبندین، نوکنڈی،سکھر، روہڑی، شہید بینظیر آباد اور بہاولپورمیں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store