مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع

مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا فائل فوٹو مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (ہفتے) کے روز ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد،لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

جبکہ مالا کنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈیوژن اور گلگت بلتستان میں  چند مقامات پر  تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا  امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمعہ کی (رات) سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث دریاوٰں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اس دوران پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ روز راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور  ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مالاکنڈ، مکران ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش چکوال 35، نورپورتھل 30،جوہر آباد 25، اٹک 22، اسلام آباد (ائیرپورٹ 18، سیدپور 13، زیروپوائینٹ 06، گولڑہ 02)، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 17)، گوجرانوالہ 13، سرگودھا 12، لاہور (ائیرپورٹ 10، سٹی 01)،جھنگ 11، اوکاڑہ 08، فیصل آباد 07،حافظ آباد، ناروال 06، قصور02، ملتان، گجرات، منڈی بہاوٗالدین 01، چراٹ 19،پشاور 09، چترال، دیر، مالام جبہ 02، تخت بائی 01، لسبیلہ 08، گڑھی دوپٹہ 05، استور 01 ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی ۔

کل ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سبی  43، تربت اور دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store