شہرقائد میں گرمی کی شدت کم ،موسم ابرآلود

کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان فائل فوٹو کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 23 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، لاہور اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطورب رہا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ 10 اگست تک کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سسٹم کو مستقل مانیٹر کررہے ہیں۔ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ کا سسٹم بن رہا ہے، سسٹم کے تحت بالائی سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store