آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشوں کی پیشگوئی

 لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش فائل فوٹو لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

 لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسلام آباد، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں بھی بادل برس پڑے، راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

لاہور کے مختلف علاقوں مال وڈ، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن، علامہ اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ ،مصطفی ٹاؤن، کینال روڈ پر بارش ہوئی۔بارش سے مختلف علاقے زیر آب آگئے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں مزید بارش پیشگوئی کی ہے۔ تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگلت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

install suchtv android app on google app store