موسم خوشگوار، ابرِ رحمت برسنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے بشتر حصوں میں آج بھی بادل برسنے کی پیشن گوئی ہے فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے ملک کے بشتر حصوں میں آج بھی بادل برسنے کی پیشن گوئی ہے

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی بادل برسنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور لاہور میں بھی بادل گرجیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔ 

ژوب،قلات اور مردان ڈویژن میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store