ملک بھر میں مون سون بارشیں جاری, شہر قائد میں بوندا باندی کا امکان

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے فائل فوٹو ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی اور آئندہ چھ روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چھ روز تک جاری رہے گا۔ اس دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور ہزارہ میں بھی چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو بھی خوشخبری سنا دی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران شہر قائد میں بھی بوندا باندی کا امکان ہے۔

بوندا باندی کے بعد کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

install suchtv android app on google app store