یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، دو افراد جان کی بازی ہار گئے

یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں فائل فوٹو یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں

یورپ کے بیشتر ممالک میں سورج سوا نیزے پر آگیا ، شدید گرمی کے باعث فرانس میں دو افراد ہلاک۔ 

موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کے باعث یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور سورج آگ برسا رہا ہے، جرمنی، پولینڈ اور جمہوریہ چیک میں گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
جرمنی میں جون کے مہینے میں ملکی تاریخ کا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق جرمنی میں تاریخ کا بلند ترین درجہ حرات پولینڈ کی سرحد پر واقع شہر کَوشن میں ریکارڈ کیا گیا جو 44.1 سے 44.3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فرانس اورسوئٹزرلینڈ میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے، اسپین کے شمال مشرقی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید گرمی کے باعث فرانس میں دو افراد کی اموات ہوئیں جبکہ دس کے قریب لوگوں کو بے ہوش ہونے یا طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store