عید کے تینوں دنوں کے موسم کی پیشنگوئی سامنے آگئی

محکمہ موسمیات نے عید کے تینوں دنوں کے موسم کی پیشنگوئی کر دی ہے فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے عید کے تینوں دنوں کے موسم کی پیشنگوئی کر دی ہے

محکمہ موسمیات نے عید کے تینوں دنوں کے موسم کی پیشنگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کے تینون دن شدید گرمی پڑے گی۔ بتایا گیا ہے کہ 6,5اور 7جون کو شدید گرمی پڑے گی اور ان دنوں میں بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی موجودہ لہر آئیندہ کئی روز تک برقرار رہے گی اور عید کے دنوں میں گرمی اپنے جوبن پر ہو گی۔

میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ محمکمہ موسمیات کے مطابق اس بار پاکستانیوں کو عید شدید گرمی میں منانی پڑے گی جبکہ عید کے بعد بھی مون سون کا نظام ملک میں داخل ہونے میں ابھی دیر ہے اس لیے جلد موسم بہتر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

آج بھی موسم شدید گرم ہے، جیکب آباد میں آج سب سے زیادہ درجہ حرارت نوٹ کیا گیاجبکہ عید کے دوران جیکب آباد میں درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

عید کے موقع پرکراچی میں درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ،اور لاہور میں 45ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store