مقدس مہینے میں شہرِقائد پر برسے گا ابرِ رحمت

کراچی میں آج بارش کا امکان ہے فائل فوٹو کراچی میں آج بارش کا امکان ہے

شہرِقائد میں آج بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بدھ سے ہفتے تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی سمیت مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش سے درجہ حرارت مزید 4 سے 6 ڈگری تک کم ہوجائے گا جبکہ بالائی علاقوں سمیت کشمیر، گلگت میں بادل جم کر برسیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہی ، شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب61 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہا، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہا، مکران، سکھر ڈویژن، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، بنوں، ڈی اسمٰعیل خان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 

install suchtv android app on google app store