کراچی والے اب پرُسکون، ہیٹ ویو کا سلسلہ ختم۔۔ سمندری ہوائیں بحال

کراچی میں ہیٹ ویو کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے فائل فوٹو کراچی میں ہیٹ ویو کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے

کراچی میں ہیٹ ویو کا سلسلہ ختم ہوا اور سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد درجہ حرارت میں بتدریج کمی آگئی، کراچی میں آج درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چار روز سے رہنے والی شدید گرمی کا روز ٹوٹ گیا اور سمندری ہوائیں چلنے کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور پارہ چھ ڈگری نیچے آگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے جبکہ ہوا کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ملک کے بعض علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں شدید گرم رہیگا تاہم بعددوپہر جنوبی پنجاب میں تیز/گردآلودہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

حیدر آباد، سکھر، شہیدبینظیرآباد، میرپورخاص میں شدیدگرمی کی لہر برقرار ہے، ملتان ، رحیم یار خان، تربت میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے زیادہ جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں شہید بینظیرآباد47،جیکب آباد، سکرنڈ اور موہنجوداڑو میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store