کراچی والوں ہوشیار! آئندہ ہفتے کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آئندہ ہفتے کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آئندہ ہفتے کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے

محکمہ موسمیات نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آئندہ ہفتے کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم تا 3 مئی کراچی میں ہیٹ ویو ہونے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہوگا۔

ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں معطل رہیں گی، ہیٹ ویو سینٹر کے مطابق اس دوران شمالی اور شمال مغربی گرم و خشک ہوائیں چل سکتی ہے۔

اس سے قبل 28 سے 30 اپریل تک پارہ 37 سے 39 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، دھوپ میں گھر یا دفاتر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور اگر بحالت مجبوری نکلنا بھی پڑے تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔

ماہرین کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کو چاہیئے کہ دن 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گھروں میں ہی رہیں اور ہلکے رنگ کے کپڑے استعمال کریں۔

یاد رہے کہ شہر قائد مارچ کے اواخر سے ہی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، اب ہیٹ ویو کی متوقع آمد اور رمضان المبارک کا ایک ساتھ آغاز روزہ داروں کو پریشانی میں مبتلا کرسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store