کراچی میں ابرِ رحمت برسنے سے موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے فائل فوٹو کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

کراچی کے جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں صدر، ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اورسائٹ ایریا شامل ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والی مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہوچکا ہے اور سرحدی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چمن، شیلا باغ، قلعہ عبداللہ، برشور، بوستام اور گردو نواح میں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3، قلات میں 2 سبی میں 14 گوادر اور ژوب میں 16 زیارت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجگور میں 4 اور ماڑہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

install suchtv android app on google app store