بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع

بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے فائل فوٹو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے

بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جب کہ وادی زیارت میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور مستونگ سمیت 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، ژوب، پشین اور مستونگ شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے جب کہ قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں بھی سردی کی شدید لہر جاری رہنےکی پیشگوئی ہے۔

وادی زیارت میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے جہاں آج کم سےکم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store