محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں پر خشک ہوائیں موجود ہیں۔ مغربی ہواوٗں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں آج داخل ہوگا اور اتوار تک برقرار رہیگا۔

محکمہ موسمیات کے جانب سے جاری پیشگوئی کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، کوئٹہ، ژوب، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اس دوران مری، گلیات، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store