پنجاب کی قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر شدید دھند

پنجاب میں قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی ہے فائل فوٹو پنجاب میں قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی ہے

پنجاب میں قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی، انتظامیہ نے دھند کے باعث موٹرویز بند کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر شدید دھند کا راج آج بھی برقرار ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

چیچہ وطنی ،میاں چنوں، خانیوال ،ملتان، لودھراں،مسافر خانہ ، بہاولپور،احمد پور شرقیہ خانیوال میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی ہے، جبکہ ملتان خانیوال موٹروے دھند کی وجہ سے بند ہے۔

ترجمان موٹر ویز کا کہنا ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، حد نگاہ 0 سے 50 میٹر تک، گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے۔

ترجمان کے مطابق شہری سفر سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کریں، موبائل ایپ ’ہم سفر‘ اور ریڈیو پر سفر سے پہلے اور دوران سفر معلومات کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس 30 دسمبر کو لودھراں میں دھند کے باعث حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو سب انسپکٹر سعید خان سڑک سے ہٹا رہا تھا کہ دھند میں آنے والی تیزرفتار بس نے اسے کچل دیا تھا، جس کے باعث موٹروے پولیس کا سب انسپکٹر فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگیا تھا۔

install suchtv android app on google app store