آئندہ 24 گھنٹوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان فائل فوٹو آئندہ 24 گھنٹوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خبرپختونخوا اور بلوچستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن، کوہاٹ،مالاکنڈ،کوئٹہ، ژوب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے کم درجہ حرات سکردو میں منفی 14 ،گوپس میں منفی 10، استور میں منفی 9 اور راولاکوٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

install suchtv android app on google app store