گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری، زمینی رابطے منقطع

  • اپ ڈیٹ:
گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری، زمینی رابطے منقطع فائل فوٹو گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری، زمینی رابطے منقطع

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، موسم سرما کی پہلی برف باری سے علاقے میں ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں سمیت پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری جاری ہے،،جس سے شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

ضلع غذر اور استور سمیت نیشنل پارک دیوسائی میں برف باری کے ساتھ ہی پورے علاقے میں سردی بڑھ گئی ہے، پچھلے کئی گھنٹوں کے دوران دیوسائی سمیت تحصیل گلتری اور روندو کے بالائی علاقوں میں چھ انچ سے ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے، جس سے اسکردو سے براستہ دیوسائی استور اور گلتری کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

میدانی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے اور متعدد علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہیں، موسم کی خرابی کے باعث قومی ائیر لائن کی پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔

install suchtv android app on google app store