ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار

ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار فائل فوٹو ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار

سورج کا پارہ پھر ہائی ہو گیا ، ملک کے بیشتر حصوں میں سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں ، لاہور میں آج درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہریوں کا جینا ہو گیا محال، دن کے آغاز سے ہی ملک بھر میں سورج کا پارہ ہائی ہو گیا۔

ملک بھر میں غضب کی گرمی پڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اسلام ٓٓباد میں آج درجہ حرارت اکتایس ، فیصل آباد میں چالیس ، گوجرانوالہ میں انتالیس، لاہور میں چالیس ، ساہیوال میں بیالیس ، میانوالی میں تینتالیس کراچی میں چھتیس ، جبکہ سکھر میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

جبکہ محکمہ موسمیات نے کل راولپنڈی ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ ، مالاکنڈ ، ، ہزارہ ، اور کشمیر میں بادل برسنے کی نوید بھی سنائی ہے۔ 

install suchtv android app on google app store