پاکستان میں پری مون سون موسم کا آغاز،کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

پاکستان میں پری مون سون موسم کا آغاز،کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان پاکستان میں پری مون سون موسم کا آغاز،کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

بارش برسانےوالےبادل آگئے۔ پاکستان میں پری مون سون سیزن کاآغازہوگیا۔محکمہ موسمیات نے اچھی خبرسنادی۔ راولپنڈی،لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم بالائی پنجاب راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ، شہیدبینظیر آباد، کراچی، ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

 منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بعض مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں پاراچنار 03 ، پٹن 02 ، کاکول 01 جبکہ گلگت بلتستان میں بگروٹ 03 بلوچستان کے علاقے بارکھان 05 اور پنجاب میں مری 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

 آج ملک کے ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں تربت 50 ، سبی 49، دادو، نورپورتھل، بھکر، رحیم یارخان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

install suchtv android app on google app store