بھیگے بھیگے دسمبر کی طرح بھیگے بھیگے جنوری کا قصہ بھی پارینہ ہوا

بھیگے بھیگے دسمبر کی طرح بھیگے بھیگے  جنوری کا قصہ بھی پارینہ ہوا سچ ٹی وی گریب

بارش بارش کرتے  جنوری کا تیسرا عشرہ شروع ہو گیا مگر  سورج نے  بادلوں کو قریب بھی نہ پھٹکنے دیا۔  روکھے سوکھے جنوری میں   صبح شام شدید سردی پڑ رہی ہے تو دن بھر تیز دھوپ  سردی پر حاوی رہنے لگی ہے ،

بھیگے بھیگے دسمبر کی طرح بھیگے بھیگے جنوری کا قصہ بھی پارینہ ہوا۔۔

جنوری آیا اور رخصت بھی ہونے کو،، مگر دسمبر سے روٹھی بارشیں لوٹ کر ہی نہ آئیں۔

جنوری میں بھی بغیر بارشوں کے جاڑہ پھیکا پھیکا گزرنے لگ۔۔ دن بھر تیز دھوپ سردی پر حاوی ۔۔ تو راتوں کو سردی عود آتی ہے ۔۔۔ گویا سرما نے دو رنگ اوڑھ لیے 


موسم کا حال بتانے والوں نے تیسرے عشرے میں بھی بھیگے موسم کی نوید نہیں سنائی۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کےد وران موسم سرد اور خشک ہی رہے گا۔

کل صبح پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھند اور کہر پڑ نے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھی موسم کی صورت حال مختلف نہیں رہی۔۔۔۔ گزشتہ روز دن بھر دھوپ کا راج رہا۔ رات کے اوقات میں شدید سردی پڑی ۔

سب سے کم درجہ حرارت سکردو مین ریکارڈ کیا گیا جہاں بیرو میٹر کی سوئیاں منفی نو پر رہیں ۔

install suchtv android app on google app store