قدرت مہربان ہونے لگی ۔ بھیگے موسم نے دھرتی پر قدم رکھ دئیے۔

  • اپ ڈیٹ:

بادلوں کا قافلہ بلوچستان سے داخل ہوا تو خوب چھم چھم برسا۔ کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش اتری تو ہر منظر کو بھگو دیا ۔ قلات، ژوب اور سبی ڈویژن میں بھی تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

پھر بادلوں نے کیا پنجاب کا رخ اور کہیں ہلکی بوندا باندی ہوئی تو کہیں موسلا دھار بارش۔ چیچہ وطنی،اوکاڑہ،وہاڑی،لیہ،ملتان،جھنگ،رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں بادل کھل کر برسے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

جس کے باعث دھند کے بادل بھی چَھٹ جائیں گے

گزشتہ روز چند مقامات پر بارشوں اور پہاڑوں پر برف بار کے باعث خنکی بڑھ گئی۔

یخ بستہ ہواؤں نے بھی جاڑے کی شدت میں اضافہ کیا۔ رات کے اوقات میں شدید سردی پڑی۔

install suchtv android app on google app store