ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، الرٹ جاری

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر ، شمالی علاقوں اور بلوچستان میں الرٹ جاری کر دیا گیا فائل فوٹو ملک بھر میں شدید سردی کی لہر ، شمالی علاقوں اور بلوچستان میں الرٹ جاری کر دیا گیا

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر ، شمالی علاقوں اور بلوچستان میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، بالائی خیبرپختونخوا میں بھی سردی کی صورتحال برقرار رہے گی۔

موسم کی شدت کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، کاشتکاروں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

شہر قائد میں آج سرد ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا ہے، رات اور صبح سویرے ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ دوسری جانب شہر قائد کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت قرار دیا گیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے، جس کے باعث شہریوں خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہر لاہور میں سردی کے ڈیرے ہیں درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرد اور خشک رہے گا ،بارش کا امکان نہیں۔

install suchtv android app on google app store