ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کاامکان

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کاامکان فائل فوٹو ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کاامکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی علاقوں میں آج آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، سندھ اور شمالی بلوچستان میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کچھ مقامات پر تیز آندھی اور بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی بارش کی اطلاع دی گئی ہے، جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خاص طور پر میدانی علاقوں میں شدید گرمی متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور سندھ کے کئی شہروں میں بارش ہوئی جس کے باعث سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئیں اور کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ کراچی کے سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، اورنگی ٹاؤن، گلشن معمار اور بلدیہ ٹاؤن میں بارش ہوئی۔ پتوکی، دیپالپور، چشتیاں اور وہاڑی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، پیر محل، حاصل پور اور شور کوٹ میں بھی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ متوقع بارش اور آندھی کے دوران احتیاط برتی جائے۔

install suchtv android app on google app store