محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی  پیشن گوئی کر دی فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے منگل کے روز بلوچستان، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی بلوچستان، جنوب مغربی سندھ اورکشمیر میں تیز ہواؤں /آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوااور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان  ہے۔

تاہم خضدار،لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے۔ تاہم عمر کوٹ، تھرپارکر میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

ادھرکشمیر میں بعد از دوپہر مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت  تربت 45، نوکنڈی، دالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store